نئی دہلی//قومی گرین ٹربیونل ( این جی ٹی) نے امرناتھ گپھا کے ارد گرد بنیادی سہولیات کے ڈھانچے کی خستہ حالت پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے غار کے ارد گرد کے علاقے کو ”پر امن خطہ“اعلان کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ٹربیونل نے آج امرناتھ مندر گپھا کے معاملے میں سماعت کرتے ہوئے کہا کہ مندر کے ارد گرد کے علاقے کو پرسکون خطہ قرار دیا جائے جس سے مٹی یا بر ف کے تودے روکنے میں مدد مل سکے ۔ این جی ٹی نے اس کے علاوہ غار کے ارد گرد پرساد اور ناریل پھینکنے کی روایت کو بھی بند کرنے کی ہدایت دی ہے ۔واضح ر ہے کہ این جی ٹی نے جموں وکشمیر میں واقع ماتا ویشنو دیوی مندر میں بھی عقیدتمندوں کی تعداد روزانہ 50 ہزار تک متعین کردی ہے ۔ اس کے علاوہ۴۲نومبر سے پیادہ مسافروں اور ای- رکشہ کے لئے نیا راستہ کھول دیا جائے گا جس پر خچر وغیرہ چلنے کی ممانعت ہوگی۔