عظمیٰ نیوز ڈیسک
امراوتی//مہاراشٹرا کی امراوتی سنٹرل جیل کے اندر ہفتہ کی رات زور دار دھماکہ ہوا۔ یہ دھماکہ بیرک نمبر 6-7 کے باہر دیسی ساخت کے بم سے ہوئے۔ اس واقعہ کے بعد جیل کے احاطے میں کہرام مچ گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی بم ڈسپوزل اسکارڈ بشمول جیل حکام اور امراوتی پولیس کمشنر اور ڈی سی پی موقع پر پہنچ گئے۔اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی امراوتی کے سینئر پولیس افسران بم ڈسپوزل اسکارڈ کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے اور تحقیقات شروع کر دی۔ اس واقعے کی تحقیقات کے لیے فورینسک ٹیم کو بھی فوری طور پر طلب کیا گیا۔ امراو?تی پولیس کمشنر نوین چندر ریڈی نے بتایا کہ ابتدائی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ پٹاخہ یا بم جیل سے متصل ہائی وے کی پولیا کے اوپر سے پھینکا گیا ہے۔ پھینکنے والا شخص کون ہے اور اس کے پیچھے اس کی کیا مقصد تھا؟ اس کی تحقیق کی جا رہی ہے۔پولس کمشنر نوین چندر ریڈی نے مزید بتایا کہ پہلے جس طرح گیند میں گانجا پایا جاتا تھا، اسی طرح پلاسٹک کی گیند کے سائز کے بم جیسی شئے ملنے کی اطلاع ہے۔