جموں//شری امر کھشتریہ راجپوت سبھا نے مہارانہ پرتاپ کی 479ویں سالگرہ منانے کے لئے ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا ۔ایک بیان کے مطابق اس موقعہ پر ایک ہون بھی رچایا گیا ،جس میں نامور پنڈتوں نے منتر وں کااچارن کیا۔اسکے بعد مناسب پوجا ارچنا بھی کی گئی۔جموں کے دیہی و شہری علاقوں سے آئے ہوئے برادری کے لوگوں نے بھاری تعداد میں تقریب میں شرکت کی۔ہون کے اختتام پر عقیدت مندوں میں پرشاد بھی تقسیم کیا گیا ۔سبھا کے صدر کنور نرائن سنگھ نے اس موقعہ پر اپنے خطاب میںمہرانہ پرتاپ جی کی زندگی اور انکی حصولیابیوں پر روشنی ڈالی ۔انہوںنے کہا کہ اس دور میں لوگوں کو ضالمانہ کاروائیوں سے نجات دلانے میں مہارانہ پرتاپ نے قابل ستائش کام کیا۔انہوںنے ریست ،برادری کی خوشحالی کے لئے مہارانہ پرتاپ کی تعلیمات پر عمل کرنے کی تلقین کی۔