عظمیٰ نیوز سروس
جموں// مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ، جو آئندہ پارلیمانی انتخابات میں پارٹی امیدواروں کی حمایت حاصل کرنے کے لیے جموں و کشمیر کا دورہ کرنے والے ہیں، 9 اپریل کو جموں کا دورہ نہیں کریں گے۔ پارٹی ذرائع کے حوالے سے رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ان کے مصروف شیڈول کے پیش نظر وزیر داخلہ کا 9 اپریل کا دورہ ملتوی کر دیا گیا اور اسے دوبارہ شیڈول کیا جائے گا۔9 اپریل کو جموں میں ایک ریلی سے خطاب کرنے کے لیے مرکزی وزیر داخلہ کے ممکنہ دورے کے بارے میں پہلے کی میڈیا رپورٹس کے باوجود، جموں و کشمیر بی جے پی کے چیف ترجمان سنیل سیٹھی نے کہاکہ پارٹی نے اس تاریخ کی تصدیق نہیںکی ہے۔دریں اثنا وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ 15 اپریل کو بسوہلی میں ادھم پور سیٹ سے پارٹی امیدوار ڈاکٹر جتیندر سنگھ کے حق میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے۔