سرینگر// امت اسلامی کی طرف سے مزاحمتی قائدین کی مسلسل نظر بندی کے خلاف ایک احتجاجی دھرنادیا گیا جس میں امت اسلامی کے قائدین کے علاوہ بار ایسوسی ایشن ،تجارتی انجمنوں اور ٹرانسپورٹ انجمنوں نے بھی شرکت کی۔ایک بیان کے مطابق دھرنا میں شامل شرکا نے قائدین کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔اس موقع پر میرواعظ جنوبی کشمیر ڈاکٹر قاضی احمد یاسرنے قائدین کی مسلسل نظر بندی کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان ایک طرف جمہوریت کے بلند بانگ دعویٰ کرتا ہے تو دوسری طرف اپنے اس رویہ سے ان دعوئوں کی قلعی بھی کھول دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر ہندوستان مذاکرات کے معاملہ میں مخلص ہے تو اقدام کرے ۔انہوں نے سہ طلاق کے معاملہ پرہا کہ اس معاملہ پرمسلمانوں کے متعدد طبقات میں اختلافات ہوسکتے ہیں مگر اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ ان اختلافات کوکوئی بھی غیر اسلامی قوت مداخلت کرنے کی کوشش کرے۔بار ایسوسی ایشن کے صدر ایڈوکیٹ فیاض سوداگر نے بھی رہائی کا مطالبہ کیا۔انہوں نے یہودیوں کی مسلم کش پالیسی کی مذمت کی اور عالم اسلام کو یہودیوں کے خلاف متحد ہونے کی اپیل کی۔ ٹریڈ ایسو سی ایشن کے سیکریٹری حاجی سجاد ،امت اسلامی کے قائدین گلزار احمد مدنی، ارشاد عطاری، ریاض القادری، اعجازنوری اور فیاض امجدی نے بھی خطاب کیا۔