بھدرواہ//ایس سی ۔ایس ٹی او بی سی آرگنائزیشن یونٹ بھدرواہ کی جانب سے بھارت رتن ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کا 126واںیوم پیدائش منایا گیا۔اس موقع پرسب ڈویژنل مجسٹریٹ ڈاکٹر اویس احمد مہمان خصوصی تھے ۔اپنی خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وقت کاتقاضہ ہے کہ ہم سب ڈاکٹر امبیڈکر کی زندگی سے سبق حاصک کریں۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر امبیڈکرنے ہمیں تعلیم حاصل کر کے سماج کی ترقی کی نئی راہوں پر گامزن کرنے کا درس دیا ہے اس لئے ہمیں ڈاکٹر کے نقش قدم پر چلنا چایئے۔ایس ڈی ایم نے امید ظاہر کی کہ ہم بھی ڈاکٹر کے ادرشوں کو اپنائیں گے تاکہ موجودہ وقت سماج کو جن مشکلات کا سامنا ہے سے نجات مل سکے اور ایک خوش سماج وجود میں آ سکے۔ اس موقعہ پر نائب صدور عاشق وائل اور پروین جریال اور سٹیٹ کو آرڈینٹر کیلاش کے چندر، نائب صدرضلع ڈوڈہ اور اوم کار بھگت نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔