سرینگر/ شیعیان کشمیر کے قومی اثاثے امام حسینؑ اسپتال بمنہ سرینگرکی تیز تر ترقی کیلئے نتیجہ خیز اقدامات کو وقت کی ناگزیر ضرورت قرار دیتے ہوئے امام حسینؑ فاونڈیشن کے علما کونسل کے سرکردہ رکن آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے واضح کیا ہے کہ تمام متعلقین سے وسیع ترین مشاورت کے بغیر ادارے کی تعمیر و ترقی اور منطقی مقاصد کی تکمیل کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔آغا سید حسن نے کہا کہ متعلقین کے زوردار مطالبے کے باوجود سالہاسال سے امام حسین ؑ فاونڈیشن کے جنرل کونسل کاا جلاس منعقد نہیں ہوسکا ۔ادارے کی روز افزون ترقی اور قومی تشخص کی بحالی کیلئے آئینی تقاضو ں کو پورا کرنے کیلئے جنرل کونسل کا اجلاس ایک ناگزیرضرورت بن چکی ہے تاکہ اسپتال کے روشن مستقبل اور ادارے کے قیام کے منطقی مقاصد کی تکمیل کیلئے تمام متعلقین کے ساتھ تفصیلی صلاح مشورے کے بعد آیندہ کا لائحہ عمل مرتب کیا جاسکے۔ انہوںنے کہا کہ اس حوالے سے عنقریب امام حسینؑ فاونڈیشن کے جنرل کونسل کا اجلاس طلب کیا جائے گا۔