سرینگر//جموں وکشمیر الیکٹریکل ایمپلائیز یونین یونٹ اونتی پورہ کا ایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت عبدالحمید ٹینگہ منعقد ہوا جس میںیونٹ کے تمام ملازمین نے شرکت کی۔ اجلاس میں یونٹ کے ایس ٹی ڈی غلام محمد ڈار نورپوری کے انتقال پردکھ کا اظہار کیا گیا ۔اجلاس میں موصوف کی صلاحیتوں کو اجاگر کیا گیا ۔ اجلاس میں تمام ملازمین نے مرحوم کو خراج عقیدت پیش کیا اور اللہ تعالیٰ سے دعا کی گئی کہ مرحوم کو جنت الفردوس میںجگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کریں۔اجلاس میں یونٹ اونتی پورہ سے وابستہ تمام ملازمین کو مطلع کیا گیا کہ وہ 15 جنوری 2018 کو ای ڈی اونتی پورہ میں ہونے والے تعزیتی اجلاس میں شرکت کریں جو صبح10بجے شروع ہوگا۔