سرینگر// ٹریڈرس فیڈریشن نے دہلی نشین ٹی وی چینلوں پر کشمیر کے حالات بگاڑنے کی کوشش کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ایک منصوبے کے تحت وادی کی معیشت کو دائو پر لگایا جا رہا ہے۔فیڈریشن نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بجرنگ دل اور آر ایس ایس کے لیڈران ٹی وی چینلوں پر کشمیر سے متعلق زہر افشانی کرتے ہیںاور فرقہ وارانہ ہوا تیار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،جس کی وجہ سے بھارت کے لوگوں میں کشمیر کے تئیں نفرت کو اجاگر کیا جا رہا ہے۔ہلال احمد منڈو نے کہا کہ ایک طرف تاریخ کو مسخ کیا جا رہا ہے اور دوسری جانب کشمیری عوام کو مزید تنہا کرکے عدم تحفظ کا احساس دلایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ دراصل1947کی طرز پر ایک بار پھر ریاست میں خون کی ہولی کھیلنے کیلئے یہ ماحول تیار کیا جا رہا ہے۔