سر ی نگر//ریاستی ہائی کورٹ کی چیف جسٹس ، جسٹس گیتا متل نے اتوار کی شام ایس کے آئی سی سی میں لیگل ایگلز گالف ٹورنامنٹ کے فاتحین میں انعامات تقسیم کئے ۔ اس موقعہ پر جموں وکشمیر بینک کے چیئرمین پرویز احمد بھی موجود تھے۔ ٹورنامنٹ کاسیکنڈ رَنر اَپ این ای ای ٹی ایوارڈ پرنو کوہلی ، رَنر اَپ این ای ای ٹی ایوارڈ اِندر بیر اور وِنراین ای ای ٹی کا ایوارڈ زبیر زرگر نے حاصل کیا۔ سکینڈ رَنر اَپ گراس کا ایوارڈ میر وجاہت جبکہ رَنر اَپ گراس کا ایوارڈ مکیش نے حاصل کیا۔ الطاف نائیک نے ٹورنامنٹ میں مجموعی طور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ٹورنامنٹ اپنے کام کیا۔اس کے علاوہ دیگر ٹرافیاں سدھن شو بترا ، سوربھ کالیا ، ارون بارداواج ، جسٹس ڈی ایچ ٹھاکر اور سنیتادَت نے حاصل کئے۔جسٹس گیتا متل نے ایوارڈ حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو مبارک باد دی ۔اس سے قبل جسٹس گیتا متل نے رائیل سپرنگ گالف کورس میں ایک روزہ گالف ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔ریاستی ہائی کورٹ کی جانب سے منعقد کئے گئے لیگل ایگلز گالف ٹورنامنٹ میں 50کھلاڑیوں بشمول 30وکلاء اور جج صاحبان نے شرکت کی۔ٹورنامنٹ کے انعقاد میں ریاستی محکمہ سیاحت اور جے کے بینک نے بھی اپنا تعاون دیا تھا۔