عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//پی ڈی پی لیڈر التجا مفتی نے منگل کے روز لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی اور انہیں قومی شاہراہ کے بند ہونے سے میوہ صنعت کو در پیش بحران سے آگاہ کیا۔التجا مفتی نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے ساتھ ملاقات کی اور انہیں سری نگر – جموں شاہراہ کے بند ہونے کی وجہ سے جموں و کشمیر سیب کی صنعت کو درپیش شدید بحران کے بارے میں آگاہ کیا’۔انہوں نے پوسٹ میں کہا: ‘ انہوں نے مجھے مزید نقصانات سے بچنے کے لیے میوہ سے لدے ٹرکوں کی بلا رکاوٹ نقل و حرکت کو تیز کرنے کی یقین دہانی کرائی’۔