عظمیٰ نیوزسروس
جموں//راج بھون میں اتوار کو آل مائنارٹی ایمپلائزایسوسی ایشن کشمیر کے وفد نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی۔وفد میں جگتی جوائنٹ ایکشن کمیٹی،مٹھی کیمپ کے نمائندے بھی شامل تھی۔وفد نے لیفٹیننٹ گورنر کو اپنے مشکلات بیان کئے۔لیفٹیننٹ گورنر نے وفد کوبغور سنااور یقین دلایا کہ ان کے جائزمطالبات پرغور کیاجائے گا۔