Facebook Twitter Youtube
Notification
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Reading: اقلیتی اداروں کو حکومت کی اسکیموں سے فائدہ اٹھانا چاہئے : شیخ عقیل احمد
Share
Kashmir UzmaKashmir Uzma
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
  • ملٹی میڈیا
  • اداریہ
  • ادب نامہ
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Follow US
Home » اقلیتی اداروں کو حکومت کی اسکیموں سے فائدہ اٹھانا چاہئے : شیخ عقیل احمد
برصغیر

اقلیتی اداروں کو حکومت کی اسکیموں سے فائدہ اٹھانا چاہئے : شیخ عقیل احمد

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: November 3, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
نئی دہلی//اقلیتی اداروں اور مسلمانوں کو حکومت کی اسکیموں سے فائدہ اٹھانے پر زور دیتے ہوئے قومی اردو کونسل کے ڈائرکٹر ڈاکٹر شیخ عقیل احمد نیکہا کہ فروغ اردو کے ساتھسرکاری اسکیموں سے بھی مسلمانوں کو فائدہ اٹھانا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کو تعلیمی اور دیگر شعبوں میں دوسرے طبقوں کے مساوی حقوق فراہم کرنا حکومت کی ایک آئینی ذمہ داری ہے ۔ ملک کی ترقی میں اقلیتی طبقے کی ترقی بھی ضروری ہے ۔ہندوستان اس وقت تک پوری طرح ترقی یافتہ نہیں بن سکتا جب تک ملک کی اقلیتیں ترقی نہ کرلیں۔ انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت نے سچر کمیٹی کی سفارشات کو قابل نفاذ بنانے اور اس پر عمل آوری کے مختلف اقدامات کیے ہیں۔ گیارہویں پنچ سالہ منصوبے میں بھی تعلیم کی اہمیت و افادیت پر خصوصی توجہ دی گئی ہے اور اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کی گئی ہے کہ ملک کی آبادی کے اِس بڑے حصے میں تعلیمی بیداری پیدا کی جائے اور انھیں خودکفیل بنایا جائے ۔ڈاکٹر عقیل نے کہا کہ ملک کے اقلیتوں میں مسلمان سب سے زیادہ پسماندہ اور پچھڑے ہوئے ہیں انھیں قومی تعلیمی دھارے سے جوڑنے کے لیے وزارت برائے فروغ انسانی وسائل نے مختلف اقدامات کیے ہیں جن میں سرو شکشا ابھیان، اردو ٹیچروں کی بحالی کو ممکن بنانے ، ووکیشنل ٹریننگ مہیا کرانے وغیرہ قابل ذکر ہیں۔ تین مرکزی یونیورسٹیوں میں اردو میڈیم کے اساتذہ کی پیشہ ورانہ ترقی کے لیے تربیتی مراکز بھی قائم کیے گئے ہیں۔شیخ عقیل نے مزید کہا کہ حکومت ہند کی وزارت برائے فروغ انسانی وسائل کے تحت اقلیتی اداروں میں بنیادی سہولیات کے فروغ کی ایک اسکیم چلائی جاتی ہے جس میں اقلیتی اداروں کو بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور فراہمی کے لیے حکومت مالی امداد دیتی ہے ۔ یہ اسکیم پورے ملک کے اقلیتی ارتکاز والے بلاکوں میں چلائی جاتی ہے ۔ گیارہویں پنج سالہ منصوبے کے تحت اس اسکیم کے لیے حکومت نے 125کروڑ روپئے مختص کیے ہیں۔ جس کے ذریعہ اقلیتی تعلیمی اداروں ، ابتدائی، ثانوی اور سکنڈری اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی تعمیر کے لیے ہونے والے خرچ کا 75 فیصد حکومت دے گی۔انہوں نے کہاکہ اس اسکیم کے تحت ایک ادارہ زیادہ سے زیادہ 50 لاکھ روپئے کی مالی امداد حاصل کرسکتا ہے ۔اس پروگرام کے تحت علیحدہ کلاس روم، سائنس و کمپیوٹر لیب، لائبریری روم، بیت الخلا کی تعمیر اورپینے کے صاف پانی کی فراہمی وغیرہ شامل ہے ۔اسکول کے طالب علموں خصوصاً لڑکیوں کے لیے ہاسٹل کی تعمیر بھی اس اسکیم کا حصہ ہے ۔ اس پروگرام کے تحت کم از کم تین سال پرانی غیر سرکاری تنظیمیں، ٹرسٹ، ادارے اور ایسے اسکول جو ریاستی یا مرکزی حکومت سے منظور شدہ ہوں درخواست دے سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اسکولوں میں کم سے کم تین سال سے تعلیم دی جارہی ہو اور اقلیتی طلبا کی قابل لحاظ تعداد ہو۔یہ درخواست ریاست کے متعلقہ سکریٹری کو دی جاسکتی ہے ۔ مرکز کی یہ اسکیم ریاستی حکومت کی مدد سے مختلف ضلعوں میں چلائی جاتی ہے ۔ریاستی سطح کی ایک کمیٹی ان درخواستوں پر غور کرتی ہے اسکے بعد وہ مرکزی حکومت کو گرانٹ کے لیے سفارشات بھیجتی ہے ۔ جس پر مرکزی حکومت کی تشکیل کردہ ایک کمیٹی حتمی فیصلہ لیتی ہے ۔ اس سلسلے میں مزید جانکاری فروغ انسانی وسائل کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہے ۔جس کا ویب ایڈریس یہ ہے ۔ www.mhrd.gov.in/idmi.۔ اقلیتوں کو چاہئے کہ حکومت کی مختلف اسکیموں سے فائدہ اٹھائیں اور ان پروگراموں اور اسکیموں کی جانکاری زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچائیں۔یو این آئی۔ 
 
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاک۔سعودیہ دفاعی معاہدہ ’کسی تیسرے ملک‘ کے خلاف نہیں:پاکستانی دفتر خارجہ
برصغیر بین الاقوامی تازہ ترین
خودانحصاری ہی بھارت کے تمام مسائل کا حل ہے : وزیر اعظم مودی
تازہ ترین صفحہ اول
کشمیر میں کسان مشکل دور سے گذر رہے ہیں، ان کو مدد کرنے کا وقت ہے:رویندر رینہ
تازہ ترین
لیفٹیننٹ گورنر کویندر گپتا نے زنسکار فیسٹول کے 10 ویں ایڈیشن کا افتتاح کیا
تازہ ترین

Related

برصغیربین الاقوامیتازہ ترینصفحہ اول

پاک-سعودیہ دفاعی معاہدے نے مشرق وسطیٰ کی سلامتی میں ایٹمی تحفظ کو شامل کردیا

September 20, 2025
برصغیر

شرجیل، عمر خالد کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی

September 19, 2025
برصغیر

راہل کی ’ووٹ چوری‘ کے خلاف مہم تیز

September 19, 2025
برصغیر

۔1965کی جنگ کے 60سال مکمل | سپاہی کی فلاح اولین ترجیح

September 19, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?