کابل //افغانستان کے صوبے ننگرہار کی ایک مسجد میں نماز جمعہ میں دھماکے سے 3 افراد جاں بحق اور 15 افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکا مشرقی صوبے کے اسپن غر ضلع میں ہوا جو اگست میں ملک میں طالبان کے اقتدار پر قبضے کے بعد سے داعش کی سرگرمیوں کا گڑھ ہے۔دوسری جانب طالبان کے ایک ذمہ داری نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ’میں ضلع اسپن گھر کی ایک مسجد کے اندر نماز جمعہ کے دوران دھماکے کی تصدیق کرتا ہوں جس میں ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں‘۔