سرینگر/ /افغان طالبان کے سینئر لیڈر عباس ستانکزئی نے بھارت پر الزام عائد کیا ہے کہ افغانستان میں نئی دہلی کا کردار ہمیشہ منفی رہا ہے۔ عباس ستانکزئی نے بھارت کے افغانستان میں کردار پر انگلی اٹھاتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایاہے۔ا نہوںنے کہاکہ بھارت ماضی میں افغانستان کے اندر غداروں کی پشت پناہی کرتا رہا ہے۔ واشنگٹن میں پاکستانی ایلچی اسد خان نے ہفتے کے روز کہا کہ اگر بھارت محسوس کرتا ہے کہ افغان امن کے عمل میں کوئی مدد ہو سکتی ہے تو اسے طالبان کے ساتھ بات کرنی چاہیے، جس کے جواب میں طالبان کے سینئر لیڈر کا اس مشورے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بھارت ہمیشہ افغانستان میں غداروں کو پروان چڑھاتا رہا ہے۔بھارت کے این نامور اخبار "دی ہندو" کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکہ کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کا بھی کہنا تھا کہ اگر طالبان اور بھارت کے درمیان کو مشغولیت ہوتی ہے تو اس عمل کو سراہا جانا چاہیے۔ ان تمام تر تجاویز کو طالبان لیڈر نے افغانستان میں بھارت کے منفی کردار اور غداروں کو سپورٹ کرنے کے عمل کو ہدف تنقید بناتے ہوئے مسترد کر دیا۔