سرینگر// محمد اعجاز اسدنے جمعرات کو ڈپٹی کمشنر سرینگر کے عہدے کا چارج سنبھالا۔اس موقعہ پر سابق ڈپٹی کمشنر شاہد اقبال چودھری اور ملازمین کی خاسی تعداد موجود تھی۔ اعجاز اسدنے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں سرینگر کے تاریخی اور دارالحکومت ضلع کا ڈپٹی کمشنر کا عہدہ سنبھالنے پر اعزاز حاصل ہے۔ انہوں نے اس ذمہ داری سے فارغ ہونے والے ڈپٹی کمشنر شاہد چودھری کی انتظامیہ کے اعلی معیار کی تعریف کی ۔اس موقع پر انہوں نے موجود ضلعی انتظامیہ عملے سے کہا کہ وہ پیشہ ورانہ مہارت اور تمام عہدیداروں اور افسراں سے کام کرنے کے عزم کی مکمل توقع کرتے ہیں اور انہوں نے ترقی کے مقصد کی حصولیابی کیلئے ایماندارانہ کوششوں میں ان کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی ۔ ادھربصیر الحق چوھری نے جمعرات کو ڈپٹی کمشنر پلوامہ کا چارج سنبھالا ۔اس دوران انہوں نے یہاں افسران کے ساتھ باضابطہ تعارفی ملاقات کے بعد بصیر – الحق نے انتظامی کمپلیکس کے مختلف یونٹوں کا معائنہ کیا اور افسران اور اہلکاروں پر زور دیا کہ وہ لوگوں کی امنگوں کی تکمیل کے لئے مزید لگن اور جوش کے ساتھ کام کریں۔