اضافی بجلی بلوں سے نگین کے صارفین نالاں

Kashmir Uzma News Desk
2 Min Read
 سرینگر//شہر کے نگین علاقے میں لوگوں نے محکمہ بجلی کے اہلکاروں پر انہیں تنگ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ دانستہ طور پر صارفین کو نت نئے بہانوں کے ذریعے پریشان کیا جا رہا ہے۔نگین باغ سے آئے مقامی لوگوں کے ایک وفد نے کہا کہ علاقے میں محکمہ بجلی کے اہلکارنصف ماہ میں ہی ریڈنگ لیکر جاتا ہے اور بعد میں انڈر لوڈ کے نام پر صارفین کو اضافی بلوں کی ادائیگی کرنی پڑتی ہے۔مقامی لوگوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بجلی ٹرانسفارمر کی مرمت کیلئے بھی بار بار رقومات طلب کئے جاتے ہیںاور بجلی ورکشاپ کے بجائے نجی میکنیکوں کے ذریعے مرمت کرانے پر مقامی اہلکار مجبور کرتے ہیں۔لوگوں نے وزیر بجلی اور محکمہ اعلیٰ افسران سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔ادھر مہجور نگر ،پادشاہی باغ اور نٹی پورہ کے لوگوں نے شکایت کی ہے کہ ان علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی سے وہ کافی پریشان ہیں ۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ ایک ماہ سے ان علاقوں میںبجلی کی سپلائی صبح اور شام کے وقت اچانک بند کی جاتی ہے اور یہ عمل دن اور شام کے وقت کئی بار دہرایا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بجلی کی آنکھ مچولی سے جہاں لوگ پریشان ہیں وہیں امتحانات کی تیاری کررہے طلاب کو سخت مشکلات کا شامنا کرنا پڑتا ہے۔
 
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *