دوحہ // افغانستان کے صدر اشرف غنی نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں طالبان کے ساتھ نئے دور کے مذاکرات کیلئے رضامندی ظاہر کی ۔قطر کی وزارت خارجہ کے خصوصی مندوب مطلق القطانی نے نشریاتی ادارہ الجزیرہ کو بتایا کہ کابل میں افغان ہائی کونسل برائے قومی مفاہمت کے صدر عبد اللہ سے میٹنگ کے بعد قطر میں طالبان سے مذاکرات منعقدد کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔نشریاتی ادارے کے مطابق عبداللہ نے القطانی سے بات چیت کے بعد کہا کہ افغانستان ملک میں امن و سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے قطر کی کوششوں کی سراہنا کرتا ہے ۔