عظمیٰ نیوز سروس
جموں//جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی اپنا 9 روزہ خزاں اجلاس 23 سے 31اکتوبر 2025 تک سرینگر میں منعقد کرے گی۔سپیکر عبدالرحیم راتھر کی جانب سے جاری کردہ عارضی کیلنڈر کے مطابق اجلاس 23 اکتوبر کو تعزیتی ریفرنسز کے ساتھ شروع ہوگا جبکہ باضابطہ کارروائی6 کام کے دنوں میں ہوگی۔24 اور 25 اکتوبر کو چھٹی کا دن قرار دیا گیا ہے، پہلی جموں و کشمیر سے راجیہ سبھا کی چار نشستوں کے لیے دو سالہ انتخابات کی وجہ سے اور دوسری سرکاری چھٹی اور 26 اکتوبر بروز اتوار آرام کا دن ہوگا۔سرکاری کام کاج 27، 30 اور 31 اکتوبر کو لیا جائے گا، جبکہ پرائیویٹ ممبرز کے بلز اور قراردادوں کے لیے بالترتیب 28 اور 29 اکتوبر کو شیڈول کیا گیا ہے۔