سرینگر/پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے برزلہ اسپتال سے لشکر طیبہ سے وابستہ ایک فرد کو گرفتار کیا ہے جو اسلحہ چھیننے کی کارروائیوں میں ملوث تھا ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر پولیس نے شوکت احمد خان ولد عبدالحمید خان ساکن آرتھ نارہ بل بڈگام کو حراست میں لیا ہے ۔پولیس کے مطابق مذکورہ شخص لشکر طیبہ سے وابستہ ہے اور اسلحہ چھیننے کی کئی کاروائیوں میں ملوث ہے ۔جس کے خلاف پولیس اسٹیشن راج باغ میں ایف آئی آر زیر نمبر73/2018درج بھی ہے