سرینگر//ریاستی پولیس نے کانگریس لیڈر کی رہائش گاہ سے ہتھیار لوٹ کے معاملے کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے یہاں تعینات 4اہلکاروں کو ملازمت سے بر خاست کردیا ۔پولیس ترجمان نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ اہلکاروں کے خلاف یہ کارروائی ’ڈیوٹی میں سستی اور اجازت کے بغیر غیرحاضر‘ رہنے کی پاداش میںعمل میں لائی گئی ۔ قانون ساز کونسل رکن اور سینئر کانگریس لیڈرمظفر احمد پرے کی جواہر نگر رہائش گاہ سے 4 رائفلیں اُڑانے کے واقعہ کے حوالے سے ریاستی پولیس نے اُن پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی ۔پولیس ترجمان نے کہا کہ اْن4 اہلکاروں کو ملازمت سے بر خاست کیا گیا جن کے ہتھیاراتوار کو کانگریس لیڈر کی سرکاری رہائش گاہ واقع جواہر نگر سرینگر سے لوٹ لئے گئے تھے۔ پولیس ترجمان کے مطابق ان چاروں اہلکاروں کو ملازمت سے بر خواست کیا گیا ہے جن کے ہتھیار کانگریس لیڈر محمد مظفر پرے کی رہائش سے لوٹے گئے ہیں۔ان کا کہناتھا کہ مذکورہ اہلکاروں کو’ڈیوٹی میں سستی اور اجازت کے بغیر غیرحاضر‘رہنے کی پاداش میں ملازمت سے بر خاست کیا گیا ہے۔(کے این این)