سرینگر //اسلحہ لائسنس اجرائی معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے متعدد مقاما ت پر چھاپے ڈالے جس دوران 2اسلحہ ڈیلروں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہCBI نے پہلے ہی مرکز کے حکم پر غیر لائسنس یافتہ ہتھیاروںکے مالکان اور ڈیلروں کی جانچ شروع کی ہے اور اب ای ڈی نے اہم تحقیقاتی ایجنسی کے ساتھ ہاتھ ملایا ہے۔تحقیقات میںتیزی لاتے ہوئے ای ڈی کے اہلکاروں نے جموں میںکئی مقامات پر چھاپے ڈالے جس دوران ہتھیاروں کے لائسنس کا سودا کرنے والے دو ڈیلروں کوپوچھ گچھ کیلئے حراست میں لیا گیا ۔ تلاشی کارروائی کے دوران اہم کاغذات بھی ضبط کئے گئے ۔ قبل از یہ کہ سی بی آئی نے جموں و کشمیر میں نا اہل لوگوں کو مبینہ طور پر آتشیں اسلحہ لائسنس دینے کے معاملات کے سلسلے میں بڑے پیمانے پر چھاپے مارے تھے۔ ابتدائی تحقیقاتی ایجنسی نے کہا کہ جموں و کشمیر میں 2012 اور 2016 کے درمیان بڑی تعداد میں اسلحہ لائسنس جاری کرنے میں غیر حقدار افراد کو 2.78 لاکھ سے زیادہ اسلحہ لائسنس جاری کی گئیں۔