سرینگر//طلاب علموں کیلئے کیر یئر کی منصوبہ بندی اور روز گار کے مواقعے فراہم کرنے کے اسلامک یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی اونتی پورہ میں خصوصی کیریئر کونسلنگ سیشن منعقد ہوا ۔ اس موقعہ پر iQuasar امریکہ کے چیف ایکزیکٹیو آفیسر طاہر قاضی اور انجینئرنگ زون نئی دہلی کے چیف ایکزیکٹیو آفیسرعرفان علی نے بطور ماہرین شرکت کی ۔انہوں نے کاروباری ترقی پر جامع لیکچر دئے یونیورسٹی کے سکول آف بزنس سٹیدیز کے طلباءکو جانکاری فراہم کی ۔اسلامک یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر مشتاق احمد صدیقی نے سیشن کی صدرات کی اور کیرئیر پر مشاورت کی ضرورت کے بارے میں بتایا اور کہا کہ اسلامک یونیورسٹی طالب علموں کے کیریئر کی ترقی کے لئے معروف اداروں اور صنعتوں کے ساتھ مضبوط اور موثر اتحاد کو فروغ دینے کے منصوبہ بندی پر غورکررہی ہے ۔سیشن میں طلباء، فیکلٹی اور یونیورسٹی کے مختلف سکولوں اور محکموں کے عملے کے ارکان نے بھی شرکت کی اور ہر سیشن کے بعد سی ای اوز نے طالب علموں کے ساتھ بات چیت کی ۔