پونچھ//جمعیت اہلحدیث کے اہتمام سے 5 اور6 مئی کو سرنکوٹ پونچھ میں دو روزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمعیت پروفیسر غلام محمد بٹ المدنی نے کہا کہ اسلام کے پیامِ رحمت کو عام کرکے ہی انسانیت فوز و فلاح کے راستہ پر گامزن ہوگی ۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نامور داعی ¿ دین علامہ ظفر الحسن المدنی جو متحدہ عرب امارات سے تشریف لائے تھے ،نے کہاکہ صحابہ کرامؓ کا طرزِ زندگی ہمارے لئے مشعل ِ راہ ہے جو صداقت ، شجاعت ، عدالت ، مروت و محبت سے عبارت تھے اور جن کی زندگی کا پل پل سنت رسو ل کے سائے میں گذرتا تھا اور ےہی وجہ ہے کہ انتہائی غربت و تنگدستی کے عالم میں بھی اُنہوں نے دنیا کے وسیع ترین حصہ کو زیر نگین بنایا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت کے شعبہ صحافت کے سربراہ بشارت بشیر اور ناظم نشر واشاعت مبشر احسن وانی المدنی نے عالمی سطح پر باالخصوص مسلمانوں پر ہورہی قہر سامانیوں کا ذِکر کرتے ہوئے کہا کہ امت جب سے اپنے محور و منبع سے دورہوتی گئی اُس کے حوالہ سے کہیں سے کوئی اچھی خبر نہیں آرہی ہے۔ کانفرنس سے مولانا عبدالباسط المدنی ، مولانا عبدالشہید السلفی ، مولانا عبداللطیف ریاضی اور مولانا قاری جمیل قریشی نے بھی خطاب کیا۔