سید اعجاز
پلوامہ//اسسٹنٹ لیبر کمشنر پلوامہ حفصہ قیوم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اتوار کو ضلع کے مختلف بازاروں کا دورہ کیا اور چائلڈ لیبر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں پر 25ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔لیبر قوانین پر عمل درآمد کرانے کے لیے اسسٹنٹ لیبر کمشنر پلوامہ نے لیبر آفیسر اور لیبر انسپکٹر اور دیگر اہلکاروں کے ہمراہ پلوامہ، اونتی پورہ اور لیتہ پورہ میں چائلڈ لیبر ایکٹ معائنہ کے دوران انہیں بعض مقامات پر قواعد کی خلاف ورزیاں پائی گئیں جس کے بعد انہوں نے خلاف ورزی کرنے والوں پر 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ لیبر کمشنر نے تمام دکانداروں اور دیگر متعلقہ افراد کو محکمہ لیبر کے جاری کردہ قواعد پر عمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی قواعد کی خلاف ورزی کرتا ہوا پایا گیا اسے قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔