یواین آئی
غزہ// اسرائیلی فوج کے شمالی غزہ اور رفح میں حملوں کا سلسلہ جاری ہے، صیہونی فوج کے حملوں کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 60 سے زیادہ فلسطینی ہلاک جبکہ کئی زخمی ہوگئے۔صیہونی فوج نے غزہ شہر میں شہریوں کے مجمعے پر بھی میزائل برسا دیے جس سے کئی افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔دوسری جانب اسرائیلی حملوں کا ردعمل میں فلسطینی مزاحمت کاروں جی جوابی کارروائیاں بھی جاری ہیں۔رفح اور شمالی غزہ پر چڑھائی کرنے والی اسرائیلی فوج کی فلسطینی مزاحمت کاروں سے شدید جھڑپوں کے دوران القسام بریگیڈ نے رفح میں اسرائیلی ٹینکوں پر ڈرامائی حملے کی وڈیو جاری کردی۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹینک کے نیچے بارودی سرنگ نصب کر کے اور راکٹوں سے نشانہ بنایا۔