یروشلم// فلسطین میں قابض اسرائیلی فورسز نے ایک بار پھر نہتے فلسطینیوں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی جاں بحق اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق فلسطین میں جارحیت کی انتہا کرنے والی اسرائیلی فوج نے نہتے اور معصوم فلسطینیوں کا قتل عام جاری رکھا ہوا ہے غزہ میں اپنے تازہ حملے میں ایک فلسطینی کو جاں بحقکردیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہے جسے اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔غزہ کی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کے شمالی حصے میں ایک اسرائیلی حملے کے نتیجے میں ایک 25 سالہ فلسطینی ہلاک ہو گیا ہے جس کا نام محمد الرودائی تھا، جبکہ ایک فلسطینی شدید زخمی بھی ہے۔دوسری جانب اسرائیلی فوج نے اپنے جاری کردہ بیان میں ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں فلسطینی غزہ کے سرحدی علاقے کو پار کے اسرائیلی فوج پر حملہ کرنا چاہتے تھے، خطرات کے پیش نظر کارروائی کی جس کے باعث ہلاکت ہوئی۔بیان میں مزید کہا گیا تھا کہ دونوں فلسطینی حملے کی نیت سے بارڈر پر آئے تھے۔