رملہ//اسرائیل کی سر حدی پولیس نے ہفتہ کو اٹلی کے دو مصوروں کو گرفتار کر لیا. یہ مصور جیل میں قید فلسطینی نوجوان عہد تمیمي کا گریفٹی بنا رہے تھے ۔فلسطینی حکام کے مطابق یہ مصور اسرائیل کے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے بیت اللحم میں 17 سالہ فلسطینی نوجوان عہد تمیمي کا گریفٹی بنا رہے تھے ۔گزشتہ سال 15 دسمبر کو نبی صالح گاؤں میں اپنے گھر کے باہر ایک اسرائیلی فوجی کو تھپڑ اور لات مارنے کے الزام میں عہد تمیمي کو جیل بھیج دیا گیا تھا۔ اس وقت وہ صرف 16 سال کی تھی۔ اس کواتوار کو رہا کیا جائے گا.۔اس واقعہ کے بعد تمیمي دنیا بھر میں اور فلسطینیوں کے درمیان کافی مشہور ہو گئی تھی۔یواین آئی