ایٹانگر// اروناچل پردیش کے نو منتخب وزیر اعلی پیما کھانڈو نے بدھ کو وزیر اعلی کے عہدے کا حلف لیا۔مسٹر کھانڈو کو دوراجي کھانڈو ریاستی کنونشن سینٹر میں ایک تقریب میں گورنر بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) بی ڈی مشرا نے عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔مسٹر کھانڈو کے علاوہ چوونا میئن اور آٹھ دیگر رہنماؤں نے حلف لیا۔ مسٹر میئن نے نائب وزیر اعلی کے عہدے کا حلف لیا جبکہ 10 دیگر میں ھون چون نگندم، وانگکي لووام، الو لبانگ، کاملنگ موسسانگ، بمانگ فیلکس، ٹمکے باگرا، ماما ناٹنگ، نکپ نالو، تگے ٹاکی اور ٹابا ٹیڈر نے بھی وزیر کے عہدے کا حلف لیا۔یو این آئی