نیوز ڈیسک
سرینگر// ارون گوئل نے ہندوستان کے نئے الیکشن کمشنر (ای سی) کے طور پر اپنا عہدہ سنبھال لیا۔ چیف الیکشن کمشنر جناب راجیو کمار، جو فی الحال نیپال میں جاری قومی انتخابات میں بطور بین الاقوامی تجزیہ کار کے وہاں گئے ہوئے ہیں، نے ذاتی طور پر ارون گوئل کو فون کرکے انہیں مبارکباد دی۔ الیکشن کمیشن میں ان کا استقبال کرتے ہوئے، کمار نے کہا کہ جناب گوئل کا وسیع اور متنوع انتظامی تجربہ انتخابی عمل کو مزید شمولیتی، قابل رسائی اور اشتراکی بنانے کو یقینی بنانے کی کمیشن کی کوششوں کو مزید مضبوطی فراہم کرے گا۔