عظمیٰ نیوز سروس
جموں//جموں کے ارنیا سیکٹر علاقے میں بین الاقوامی سرحدس پر تعینات دو سرحدی محافظوں کو فائرنگ کے ایک واقعے میں گولی لگنے سے زخمی ہونے کے بعد ہسپتال میں داخل کرایا گیا ۔یہ واقعہ منگل کی شام کو جموں کے ارنیا سیکٹر میںسرحد کی ایک اگلی چوکی کے نزدیک پیش آیا۔حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سرحد پر پیش آیا جہاں بی ایس ایف اہلکاروں پر سرحد پار سے گولیوں کا نشانہ بنایاگیا جس کے بارے میں بتایاجارہا ہے کہ یہ پاکستانی رینجروں کی بلا اشتعال فائرنگ کا واقعہ ہے۔اس واقعہ میں بی ایس ایف کے دو اہلکار زخمی ہوئے جنہیں جائے وقوعہ سے نکال لیا گیا اور اب جموں کے گورنمنٹ میڈیکل کالج میں ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں دونوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔زخمی اہلکاروں میںکانسٹیبل آلوک ساہا اور کانسٹیبل سرجیت وشواس شامل ہیں۔پولیس اور بی ایس ایف کے سینئر افسران زخمی اہلکاروں سے ملنے کیلئے جی ایم سی جموں پہنچ گئے ہیں جبکہ بی ایس ایف کے سینئر افسران صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں۔