عظمیٰ نیوزسروس
حیدرآباد//مرکز برائے مطالعات نسواںاور شعبہ سماجیات ، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ،انڈین سوشیالوجیکل سوسائٹی نئی دہلی کے اشتراک سے دو روزہ بین الاقوامی سمینار بعنوان ہندوستان میں صنف، صحت اور ڈیجیٹل اقدامات کی سیاست بتاریخ5 اور6 اگست2025 ، سید حامد لائبریری آڈیٹوریم، مانو میںمنعقدکیاجارہاہے۔سمینار کا افتتاحی اجلاس / اگست صبح دس بجے منعقدہوگا۔جس کی صدارت پروفیسرسید عین الحسن، وائس چانسلر، مانوکرینگے۔اس سمینار کی مہمان خصوصی پروفیسر سوشیلا کوشک،سابقہ فائو نڈر ڈائرکٹر ڈبلوایس ڈی سی اور پروفیسر شعبہ سیاسیات ، یونیورسٹی آف دہلی، نئی دہلی رہیں گی ، جب کہ کلیدی خطبہ پروفیسر وینا واسوانی ،ڈائر کٹر ، فورنسک میڈیسن اور ڈائر کٹر سنڑ فار ایتھکس ینی پویا یونیورسٹی منگلور پیش کریں گی۔