عظمیٰ نیوز سروس
حیدرآباد//مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، سی ایس ای ریسیڈنشیل کوچنگ اکیڈمی کے 2 طلبہ نے تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن (ٹی جی پی ایس سی) گروپ بی سرویسس کے امتحان میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے یونیورسٹی کا نام روشن کیا ہے۔ محمد نظیر کو اسسٹنٹ رجسٹرار کا عہدہ ملا ہے جب کہ چندوری وینکٹا کرشنا نائب تحصیلدار کا عہدہ پر فائض ہوئے ہیں۔ پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر اور پروفیسر اشتیاق احمد، رجسٹرار اور پروفیسر ایچ علیم باشا نے تمام منتخب طلباکو مبارکباد دی ہے۔