عظمیٰ نیوز ڈیسک
حیدرآباد// پیشہ ورانہ فروغ برائے اساتذہ بذریعہ اردو تعلیم (سی پی ڈی یو ایم ٹی)،مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے ذریعہ اساتذہ کیلئے استعداد پر مبنی تدریس کے موضوع پر 5 روزہ آن لائن ورکشاپ 5 تا 9؍ اگست 2024ء منعقد کیا جا رہا ہے۔ دی قرآن فاؤنڈیشن، حیدرآباد کے اشتراک سے منعقد کیا جانے والا یہ ورکشاپ پروفیسر سید عین الحسن، شیخ الجامعہ کی سر پرستی اور پروفیسر شیخ اشتیاق احمد رجسٹرار کی نگرانی میں منعقد ہو رہا ہے۔ متعدد ماہرین آموزش کو دلچسپ اور بامعنی بنانے کے لیے طلبہ میں استعداد کو فروغ دینے سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔اساتذہ اس لنک https://forms.gle/utLeKVVKhuLP6eGdA پر مفت میں رجسٹریشن کرسکتے ہیں۔ دیگر شائقین آئی ایم سی ،مانو کے یو ٹیوب چینل پر 3:00 تا 4:30 بجے ورکشاپ کے رواں اجلاس دیکھ سکتے ہیں۔ ورکشاپ سے متعلق دیگر تفصیلات کے لیے ڈاکٹر مصباح انظر(9948412484) اورڈاکٹر محمد اکبر (8373984391)، اسسٹنٹ پروفیسرس، سی پی ڈی یو ایم ٹی سے رابطہ کر سکتے ہیں۔