بیونس آئرس/ارجینٹینا نے کورونا وائرس کے خطرے کو دیکھتے ہوئے اپنا فٹ بال سیزن منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ بھی واضح کیا ہے کہ اس بار ریلیگیشن نہیں ہوگا۔کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں کھیل سرگرمیاں ٹھپ پڑی ہیں اور ایسے بہت سے ٹورنامنٹوں کو ملتوی کیا گیا ہے یا منسوخ کیا جا چکا ہے ۔ارجینٹینا فٹ بال فیڈریشن (اے ایف ایف ) کے صدر کلاڈیو تاپیا نے بتایا کہ وہ ٹورنامنٹوں کو منسوخ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ سے اجازت ملنے اور جامع سیکورٹی انتظامات کے بعد ہی ٹورنامنٹ شروع کئے جا سکتے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں ارجنٹینا کے صدر البرٹو فرنانڈیز نے ملک میں لاک ڈاؤن کو 10 مئی تک بڑھانے کا اعلان کیا تھا۔ اے ایف ایف کے فیصلے کے بعد سپرلیگا کپ جسے مئی میں ختم ہونا تھا، اسے پہلے راؤنڈ کے بعد ہی ختم کر دیا جائے گا۔یو این آئی