عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//وادی کے سرکردہ ہونڈائی شورومArise Hyundaiٹینگہ پورہ پر منگل کو نئی Hyundai VENUEکو متعارف کیا۔ اس سلسلے میںڈویژنل ہیڈ(کشمیر)جموں کشمیر بنک ارشد قادری اور ڈاکٹر نوید نذیر شاہ نے دیگر مہمانوں کی موجودگی میں گاڑی کو لانچ کیا۔نقاب کشائی کی تقریب میں صارفین، آٹوموبائل کے شوقین افراد اور نمایاں مہمانوں کی جانب سے پرجوش ردعمل دیکھنے کو ملاجن میں شیرب ایجنسی کے ڈائریکٹرز محمد صدیق بیگ اور محمد اسماعیل بیگ کے ساتھ ساتھ ارائز ہونڈائی کے ڈائریکٹر عمر اسماعیل بیگ اور الطاف حسین بیگ بھی شامل تھے۔ منیجنگ ڈائریکٹر عمر بیگ نے نئے ماڈل کے بارے میں اپنے جوش و خروش کا اظہار کیا’’ہر نئی Hyundai VENUEکو سنسنی پھیلانے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے اور اسے صارفین کومتاثر کرنے کیلئے بنایا گیا ہے‘‘۔ادھر کے سی ہونڈائی حیدرپورہ نے بھی اس نئی ’وینیو ‘کی نقاب کشائی کی، جو بہتر کارکردگی کے اختیارات کے ساتھ بے مثال ڈرائیونگ کا تجربہ فراہم کرنے کیلئے تیار کی گئی ہے۔نقاب کشائی کی تقریب KC Hyundaiمیں منعقد ہوئی۔ڈپٹی کمشنر(سنٹرل) لیبر محکمہ مسرت ہاشم اورسی ای او کے سی ہونڈائی سہیل خان نے سدھانت چودھری ڈائریکٹر اور راجو چودھری چیئرمین کے سی گروپ کے ساتھ شیخ روحیل، شبیر احمد باراتی، آصف رشید اور میڈیا ، بینک کے معززین کے وفود کے ایک بہت بڑے اجتماع کی موجودگی میں کیا۔تمام نئے ہونڈائی وینیو کے اجرا کے موقع پر بات کرتے ہوئے مسرت ہاشم نے کہا’’ Hyundaiبالکل نئے VENUE کے آغاز کے ساتھ ہمارے ملک کے SUVسیگمنٹ کی نئی تعریف کرنے کیلئے تیار ہے‘‘۔تمام نئے Hyundai VENUEپر تبصرہ کرتے ہوئے سی ای اوسہیل خان نے کہا’’تمام نئی Hyundai VENUE کو سنسنی پھیلانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے‘‘۔سدھانت چودھری نے کہا کہ HMILتمام نئے Hyundai VENUEاپنی بہتر کارکردگی اور قابل اعتماد پاور ٹرین آپشنز کے ساتھ نہ صرف حرکت کرتی ہے بلکہ ہر سفر کو روشن کرتی ہے۔ادھر ATHWAS HYUNDAIنوگام بائی پاس سرینگر کی جانب سے بھی نقاب کشائی کی تقریب انجام دی گئی ۔تقریب کے مہمان خصوصی حسنین مسعودی (سابق جسٹس، ممبر قانون ساز اسمبلی)نے مہمان خصوصی قاضی عرفان(ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر)کشمیر، نشی کانت شرما (جی ایم کریڈٹ)جموں کشمیر بینک ، ارشد قادریڈویژنل ہیڈ جموں کشمیر بینک لمیٹڈ،عرفان گجو منیجنگ ڈائریکٹر اتھواس ہونڈائی کی موجدگی میںنئی ہونڈائی وینیو کی نقاب کشائی کی۔ عرفان گجومنیجنگ ڈائریکٹر اتھواس نے کہا’’ہم اپنی متنوع اور ورسٹائل مصنوعات کے ذریعے صارفین کے تجربے کو بڑھانے کیلئے پرعزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ ’’تمام نئے Hyundai VENUEکو سنسنی پھیلانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے‘‘۔