جموں// جموں و کشمیر کے ضلع ادھمپور میں منوال چیک پوائنٹ پر ٹرک ڈرائیوروں سے داخلہ فیس کے نام پر پیسہ وصولنے کی پاداش میں ایک پولیس افسر کو معطل جبکہ دو ایس پی اوز نوکریوں سے ہی برطرف کئے گئے ہیں۔
یہ کارروائی ایک ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد عمل میں لائی گئی ہے جس میں پولیس اہلکاروں کو ٹرک ڈرائیوروں سے پیسہ لیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ادھمپور – ریاسی رینج سجیت کمار نے یو این آئی کو بتایا کہ ویڈیو میں ظاہر ہونے والے پولیس افسر اور ایس پی اوز کے خلاف تحت قانون کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔