زاہد بشیر
ادھم پور//گزشتہ شب ادھم پور میں دو سگے بھائی کو کہ ایک مدرسے میں دینی تعلیم حاصل کر رہے تھے رات کے دوران زہریلے سانپ نے کاٹا جس وجہ سے ایک کی موت واقع ہوئی ۔ تفصیلات کے مطابق ادھم پور میں ایک دینی مدرسے میں مہور شجرو سیلہ پنچایت کے رہنے والے دو سگے بھائی محمد ایوب عمر13سال قاری محمد یونس عمر15سال پسران ولی محمد سکنہ شجرو سیلہ مہور ضلع ریاسی جن کو رات کے دوران زہریلے سانپ نے کاٹا ۔ اگر چہ ان دونوں کو فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا لیکن محمد ایوب دم توڑ بیٹھا جبکہ قاری محمد یوسف میڈیکل کالج جموں میں زیر علاج ہے ۔یہ دونوں بچے ایک غریب خاندان سے تعلق رکھتے ہیں اور ادھم پور میں دینی تعلیم حاصل کر رہے ہیں ۔ لوگوں نے ان کی مدد کی اپیل کی ۔