یو این آئی
اسٹاک ہوم//سویڈش اکیڈمی نے جمعرات کے روز ہنگری کے ناول نگار اور اسکرین رائٹر لاسلو کراسناہارکائی کو سال 2025 کے لیے ادب کا نوبل انعام دینے کا اعلان کیا۔سویڈش اکیڈمی نے ادب کے نوبل انعام کے لیے ان کے نام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایوارڈ ’’ان کی اثردار اور بصیرت انگیز کاوشوں کے لیے دیا جا رہا ہے، جن سے تباہ کن دہشت گردی کے درمیان بھی فن کی قوت تاثیر کی تصدیق کرنے والی ہیں‘‘۔ہنگری کے مصنف کے نمایاں کارناموں میں دی میلنکولی آف ریسسٹنس، وار اینڈ وار اور ورلڈ گوز آن شامل ہیں۔