سرینگر// سرینگر مونسپل کارپوریشن کے کمشنر ریاض احمد وانی نے اجولا اسکیم کے تحت مستحق لوگوں میں مفت گیس کنکشنوں کو تقسیم کیا۔مذکورہ اسکیم کو مرکزی وزارت برائے پیٹرولیم اور ریاستی امور صارفین و عوامی تقسیم کاری نے متعارف کرایا ہے۔سرینگر کے ہفتہ چنار علاقے میںکشمیر گیس ایجنسی کی طرف سے منعقدہ تقریب کے دوران کمشنر ایس ایم سی نے قریب200 مستحق خواتین میں مفت گیس کنکشنوں کو تقسیم کیا۔اس موقع پر محکمہ امور صارفین و عوامی تقسیم کاری کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد اسلم بھی موجود تھے۔انہوں نے لوگوں کوبتایا کہ وہ اس اسکیم سے استفادہ حاصل کرنے کیلئے متعلقہ دستاویزات لیکر سامنے آئیں۔کشمیر گیس ایجنسی کے مالک جگموہن سنگھ رینہ اور انڈئن آئیل کے منیجر پرویز احمد خان نے بھی خطاب کرتے ہوئے زور دیا کہ وزیر اعظم اجوالا یوجنا کے ہدف کو جموں وکشمیرکی خواتین کے مفادات میں پورا کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ دستیاب مفت گیس کنکشن کو وادی کے اطراف و اکناف میں مستحقین میں تقسیم کیا جائے گااور اس کیلئے مخصوص راشن کارڈ ہولڈر سامنے آئیں۔