نئی دہلی //سپریم کورٹ میں بابری مسجد تنازعہ معاملے کی 29جنوری کو آئینی بنچ کے ذریعہ ہونے والی سماعت ایک بار پھر ملتوی ہوگئی ہے۔ عدالت عظمی کی طرف سے اتوار کو جاری ہونے والے ایک نوٹس میں بتایاگیا کہ جسٹس ایس اے بوبڈے کی عدم موجودگی کی وجہ سے آئینی بنچ اس معاملے کی سماعت 29جنوری کو نہیں کرے گی۔اس سے پہلے 10جنوری کو ایک الگ آئینی بنچ نے معاملے کی سماعت شروع کی تھی ،لیکن بنچ میں شامل جسٹس ادے امیش للت کے ذریعہ معاملے سے خود کو الگ کر لینے کی وجہ سے سماعت کے لئے 29جنوری کی تاریخ طے کی گئی تھی اور ازسرنو بنچ کی تشکیل کی گئی۔