سرینگر//اتر پردیش میں شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ سے تعلق رکھنے والے دو نوجوانوں سمیت تین کشمیریوں کو 15اگست کے موقعہ پر’’ نیشنل یوتھ ایوارڈ‘‘ سے نوازا گیاہے۔ سی این ایس کے مطابق اتر پردیش میں ’’بھارتی مودی آ رمی ‘‘کی جانب سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کے دوران اجس بانڈی پورہ سے تعلق رکھنے والے ہارون نبی لون کو ریاست میں وزیراعظم کے پروگراموں اور پا لیسیوں کوزمینی سطح پر عملانے کے اعتراف میںنیشنل یوتھ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ ہارون نبی لون جو اس وقت بھارتی مود ی کے قومی یوتھ صدر ہیں ،کو یہ ایوارڈ’’بھارتیــــ مودی آ رمی سپیشل ونگ آ ف وزیراعظم ہند ‘‘ کے قومی صدر اور بہار کے سابق وزیر اجے جا ہوجہ کی جا نب سے دیا گیا جس میں بھارت سے تعلق رکھنے والے مختلف طبقوںسے تعلق رکھنے والے موجود تھے ۔ ہارون نبی لون کے علاوہ یہ ایورڈ ریاست جموں وکشمیر سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر منظور احمد خان اور شبیر احمد خان کو بھی دیا گیا۔ یہ ایوارڈانہیں وزیراعظم ہند کی پالیسیوں اور پر وگراموں کو جموں وکشمیر کے مختلف علاقوں میں اجاگر کرنے کے عوض ا نہیں دیا گیا۔