دہرادون//بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن پارلیمنٹ تیرتھ سنگھ راوت نے بدھ کو اتراکھنڈ کے وزیر اعلی کے عہدے کا حلف لیا۔ گورنر بیبی رانی موریہ نے انہیں عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔حلف برداری کے بعد مرکزی مبصر رمن سنگھ نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ جلد ہی عوامی امنگوں کے مطابق وزراء کونسل کے دیگر ممبران بھی حلف اٹھائیں گے ۔ انہوں نے دعوی کیا کہ 2022 میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے بعد ، اتراکھنڈ میں یقینی طور پر بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت بنے گی۔ادھر وزیراعظم نریندرمودی نے اتراکھنڈ کے نئے وزیر اعلی تیرتھ سنگھ راوت کو مبارکباد دی ہے ۔