واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی// پوری دنیا میں کورونا وائرس (کووڈ۔19)کے پھیلنے کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک 17.32 کروڑ سے زیادہ افراد اس جان لیوا وبا سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 37.26 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں متاثرہ افراد کی تعداد 17 کروڑ 32 لاکھ 6 ہزار 254 ہوگئی ہے ، جبکہ 37 لاکھ 26 اس وائرس کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں۔
دنیا میں سپر پاور سمجھے جانے والے امریکہ میں کورونا وائرس کی رفتار کچھ کم ہوگئی ہے۔ تاہم یہاں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد تین کروڑ 33 لاکھ 62 ہزار 535 ہوگئی ہے اور اس موذی وبا کی وجہ سے 5.97 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔