مل جل کر رہیں ہم ہے جشن آزادی
گیت خوشی کے گائیں ہم ہے جشن آزادی
نفرت کو بھول جائیں ہم ہے جشن آزادی
ہر سمت گل مہکا ئیں ہم ہے جشن آزادی
وطن پرستی نبھائیں ہم ہے جشن آزادی
ہر طرف ترنگا لہرا ئیں ہم ہے جشن آزادی
لال قلعہ کو جائیں ہم ہے جشن آزادی
پتنگیں خوب اڑا ئیں ہم ہے جشن آزادی
ٹیپو کو بھلا نہ پا ئیں ہم ہے جشن آزادی
بھارتی سنگ نا چیں ہم ہے جشن آزادی
ٹی این بھارتی ۔ نئی دہلی