عظمیٰ نیوز سروس
جموں//ضلع مجسٹریٹ سچن کمار ویشیا کی صدارت میں آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا کے لئے ضلع شکایات کے ازالے کی کمیٹی نے پی ایم جے اے وایئی کے تحت علاج سے انکار کرنے پر دو ہسپتالوں پر جرمانہ عائد کیا ہے۔دونوں ہسپتالوں، بی جنرل ہسپتال کینال روڈ جموں اور گورنمنٹ سپر اسپیشلٹی ہسپتال جموں کو حکومت کی فلیگ شپ ہیلتھ انشورنس سکیم کے تحت علاج سے انکار کا قصوروار پایا گیا ہے۔ ریاستی صحت ایجنسی کو کمیٹی کی سفارشات کے مطابق دونوں ہسپتالوں کو ہدایت کے مطابق کم از کم 1,22,711روپے جرمانہ کیاہے جبکہ بی این جنرل ہسپتال کو نیورو سرجری سے انکار کرنے کا قصوروار پایا گیا ہے، ایس ایس ایچ نے ایک کارڈیک سرجری میں ضروری جزو یعنی ڈرگ کوٹڈ بیلون سے انکار کر دیا تھا۔میٹنگ میں اسکیم سے متعلق دیگر شکایات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیامیٹنگ میں کمیٹی کے ارکان بشمول چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ہربخش سنگھ، اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ ڈاکٹر وکاس شرما، ضلع شکایات کے نوڈل آفیسر آلوک چٹا اور دیگر متعلقہ افراد نے شرکت کی۔