یواین آئی
آگرہ// اترپردیش کے ضلع آگرہ میں تھانہ کھندولی علاقے میں جمنا ایکسپریس وے انٹر چینج پر بنے تالاب میں اتوار کو نہانے گئے چار بچوں کی ڈوبنے سے موت ہوگئی۔بتایا جارہا ہے کہ بچوں کو ڈوبتا دیکھ خاتون سمیت چھ لوگ انہیں بچانے کے لئے کو د گئے۔ بچوں کو بچانے کی کوشش میں سبھی ڈوبنے لگے۔ جانکاری ملنے پر پہنچے مقامی افراد وپولیس نے سبھی کو باہر نکالا، جن میں چا ربچوں کی موت ہوگئی۔ دیگر لوگوں کو علاج کیلئے اسپتال بھیجا یا ہے۔کھندولی جمنا ایکسپریس وے انٹرچینج پر کانپور اور اوریا کے رہنے والے مزدوروں کے سات افراد گذشتہ دنون سے تمبو لگا کر رہ رہے ہیں۔ وہ آس پاس کے گاؤں میں جاکر سامان فروخت کرتے تھے۔ آج صبح تقریبا ساڑھے آٹھ بجے نزدیک ہی واقع تالا ب میں تین بچے حنا، خوشی و چاندنی نہانے کے لئے کود گئے۔ کچھ ہی دیر بعد تینوں ڈوبنے لگے۔آواز سن کر پریوار کی خواتین نگینہ بیوی چھنگا، انورادھا، راگنی، پراچی، سنی و ریا بھی کود گئیں۔ سبھی ایک ساتھ ڈوبنے لگے، مقامی افراد کیا طلاع پر پولیس موقع پر آگئی۔ پولیس و مقامی افراد نے رسی ڈال کر سبھی کو بڑی مشکل سے باہر نکالا۔ اس دوران حنا، خوشی، چاندنی اور ریا کی موت ہوگئی۔ دیگر سبھی کو علاج کے لئے بھیج دیا گیا۔ واقعہ کی اطلاع پر ایس پی سکنیا شرما اور ایم ایل اے ڈاکٹر دھرم پال سنگھ بھی پہنچ گئے۔