ایجنسیز
وارانسی// وزیر اعظم نریندر مودی نے دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کی پرعزم کارروائی کو شیو کا ‘رودر روپ قرار دیکر کہا کہ آپریشن سندورنے دنیا کو ملک کی طاقت کا مظاہرہ کیا اور یہ واضح پیغام دیا کہ جو بھی ہندوستان پر حملہ کرنے کی ہمت کرے گا اسے بخشا نہیں جائے گا، یہاں تک کہ ‘پاتال میں بھی نہیں۔مودی نے ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا، پہلگام ملی ٹینٹ حملے میں اپنی جانیں گنوانے والے 26 لوگوں کے لیے میرا دل دکھ سے بھر گیا۔انہوں نے کہا”ہماری بیٹیوں کے ‘سندور کا بدلہ لینے کا میرا وعدہ پورا ہوا۔ وزیر اعظم نے اس بات پر بھی زور دیا کہ “140 کروڑ ہم وطنوں کا اتحاد” “آپریشن سندور کی طاقت” بن گیا ہے۔وزیر اعظم نے کہا”شیو کا مطلب فلاح و بہبود ہے لیکن جب دہشت گردی اپنا سر اٹھاتی ہے تو وہ اپنا ‘رودر روپ لے لیتا ہے۔ آپریشن سندور کے دوران، دنیا نے ہندوستان کی اس شکل کو دیکھا،” ۔اپوزیشن پر طنز کرتے ہوئے مودی نے الزام لگایا کہ جب ملک آپریشن سندور کی کامیابی کا جشن منا رہا تھا، “ہمارے اپنے ملک کے کچھ لوگ اس سے پریشان تھے”۔ انہوں نے کہا، کانگریس اور اس کے اتحادی اس حقیقت کو ہضم نہیں کر پا رہے ہیں کہ ہندوستان نے پاکستان کے اندر ملی ٹینٹوں کے ٹھکانوں کو مسمار کیا۔انہوں نے مزید کہا، “آپ سب نے یہ منظر دیکھا ہوگا کہ کس طرح ہمارے ڈرونز اور میزائلوں نے درست طریقے سے حملہ کیا اور دہشت گردوں کے ہیڈکوارٹرز کو ملبے میں تبدیل کردیا۔مودی نے کہا، پاکستان میں کئی فضائی اڈے اب بھی آئی سی یو میں ہیں۔ جب کہ پاکستان کی پریشانی سمجھ میں آتی ہے، لیکن حیران کن بات یہ ہے کہ کانگریس اور سماج وادی پارٹی کے رہنما بھی اس سے نمٹنے میں ناکام ہیں۔وزیر اعظم نے کانگریس پر مسلح افواج کی بہادری کی بار بار توہین کرنے کا الزام بھی لگایا اور یہاں تک کہ آپریشن سندھ کو تماشاقرار دیا۔انہوں نے کہا”کیا ‘سندور کبھی مذاق بن سکتا ہے؟ انہوں نے ہماری بہنوں کے مقدس نشان اور ہمارے فوجیوں کی بہادری کی توہین کرنے کی جسارت کی،” ۔مودی نے یہ بھی کہا کہ آپریشن سندور نے دنیا کے سامنے ہندوستان کی مقامی دفاعی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے۔”ہمارے مقامی طور پر تیار کردہ میزائلوں، ڈرونز اور فضائی دفاعی نظام کی طاقت (آپریشن سندور کے دوران)پوری طرح سے دکھائی دے رہی تھی۔ ہمارے براہموس میزائل نے دشمن کے دل میں ایسا خوف پیدا کیا کہ پاکستان کے لوگ خوابوں میں بھی سکون سے نہیں سو سکتے۔”