بلال فرقانی
سرینگر// محکمہ داخلہ نے ضلع سرینگر سمیت2 اضلاع میں پولیس کے سنیئر سپر انٹنڈنٹوں کی تعیناتی عمل میں لائی ہے جبکہ خاتون ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس سارہ رضوی کو ڈی آئی جی(ٹریننگ) پولیس ہیڈ کوارٹر کا اضافی چارج تفویض کیا گیا ہے۔ ایس ایس پی سرینگر راکیش بلوال کو، جسکا28ستمبر کو قبل از وقت ’اے جی ایم یو ٹی‘ کیڈر سے اصل کیڈر منی پور میں تبادلہ ہونے کے بعد، بدھ کو اپنی موجودہ خدمات سے فارغ کیا گیا۔اس تناظر میں ایس ایس پی اننت ناگ آشیش مشرا کو تبدیل کرکے سنیئر سپر انٹنڈنٹ آف پولیس سرینگر کی کمان سونپی گئی۔ پولیس ہیڈ کوارٹر میں تعینات اے آئی جی(سی آئی وی) جی وی سندیپ چکرورتی کو تبدیل کرکے آشیش کمار مشرا کی جگہ ایس ایس پی اننت ناگ تعینات کیا گیا ہے۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس(ٹریننگ) پولیس ہیڈ کوارٹر امتیاز اسماعیل پرے کو5 برس کیلئے آئندہ احکامات تک ایس ایس بی(شستر سسیما بل) میں ڈی آئی جی کے طور پر ڈپیوٹیشن پربھیجنے کی منظوری کے بعد جموں کشمیر سے فارغ کیا گیا ہے۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل آئی آر جموں سارہ رضوی کو تا حکم ثانی اپنی خدمات انجام دینے کے علاوہ ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس(ٹریننگ) پولیس ہیڈ کوارٹر کا اضافی چارج بھی دیاگیا ہے۔