سرینگر//مسلم لےگ نے دختران ملت سربراہ آسےہ اندرابی اوراُن کی ساتھی فہمےدہ صوفی پر دوبارہ پبلک سیفٹی ایکٹ عائد کرنے کی مذمت کی ہے ۔اپنے ایک بیان میں مسلم لیگ ترجمان سجاد ایوبی نے کہا ہے کہ انتظامیہ نے پی ایس اے عائد کرکے حقوق نسواں کی قبا چاک کی ہے۔ترجمان نے کہا کہ آسےہ اندرابی کئی عارجوں میں مبتلا ہےں اور اگر انہےں ضروری علاج و معالجہ مےسر نہ ہواتو اُن کی زندگی شدےد خطرے کی زد مےں آسکتی ہے۔انہوںنے انسانی حقوق کی عالمی تنظےموں، حقوق نسواں کیلئے کام کررہے اداروں اور جموں کشمےر کی دےنی تنظےموں سے اپیل کی ہے کہ آسےہ انداربی اور فہمیدہ صوفی کی رہائی تک اُن کی سرینگرمنتقلی کیلئے اقدامات کرےں۔